اہم خبریں سعودی عرب خبریں

وزیراعظم نے سعودی قیا دت کی خواہش پوری کرتے ہوئے سعودی عرب کیلئے اہم اعلان….

پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا اور حمایت جاری رکھے گا..پاکستان اور سعودی عرب نے سٹرٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حق اور فلسطینیوں کے حقوق کیلئے مل کر کوششیں کرنے کا اعادہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا اور حمایت جاری رکھے گا ،ْ سعودی عرب نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ،ْ کسی کو بھی سعودی عرب پر حملہ کر نے کی اجازت نہیں دینگے،مسلم امہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت حق خود ارادیت کیلئے کردار ادا کرے ۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے


عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے کے دور ان اعلیٰ سعودی حکام اوراسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں کیں۔ سعودی وزیرتوانائی خالد الفالح اورصدرسعودی انوسٹمنٹ فنڈ اوردیگرسے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخزانہ اسد عمر،، مشیرتجارت عبدالرزاق دائود، سیکرٹری خارجہ اورسعودی عرب میں پاکستان کے سفیرخان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اوراقتصادی تعلقات کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رابطے مزید بہترکرنے پربھی غورکیا گیا۔ملاقات کے دوران سعودی وزیرنے وزیراعظم سے خانہ کعبہ کے اندرجانے کے تجربے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ہمارا پہلا اوربہترین دورہ ہے۔ ملاقات کے دوران علاقائی وخطے کی امن وسلامتی اور مسلم امہ کو درپیش مسائل کے امور بھی زیر غور آئے ۔ وزیراعظم نے سعودی قیادت سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر اور نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا معاملہ بھی اٹھایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم امہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت حق خود ارادیت کیلئے کردار ادا کرے۔ بشکریہ اردو پائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *