Uncategorized

سعودی حكومت کا ایک ایسا اقدام جس سے معذور افراد کے لئے طواف کرنا ہے بہت ہی آسان ہوگیا۔۔۔،

مکّہ- – – معذور افراد کے مطاف کے لیے دو گھنٹے وقف کیے گئے
یہ اقدام گزشتہ روز معذوروں کے عالمی دِن کی مناسبت سے لیا گیا

گزشتہ روز حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے خانہ کعبہ کے طواف کی خاطر معذوروں کے لیے دو گھنٹے وقف کر دیئے گئے۔ یہ سہولت 3 دسمبر کی مناسبت سے دی گئی جو ہر سال معذوروں کے عالمی دِن کی مناسبت سے منایا جاتا ہے، انتظامیہ کے انڈر سیکرٹری مشور المونامی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد معذروں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ مملکت میں ان افراد کے حقوق کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنا تھا۔




3 دسمبر کو معذوروں کے دِن سے منسوب کرنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے 1992ء میں لیا گیا تھا۔ تاکہ دُنیا بھر میں اُن کے حقوق سے آگاہی پیدا کی جائے اور لوگوں کو اُن کے ساتھ ہمدردی کا سلوک کرنے پر اُبھارا جائے۔

اس کے علاوہ اُن کے سیاسی، سماجی، معاشی اور ثقافتی حقوق کا تحفظ بھی ہو سکے، سعودی عرب میں معذروں کے تحفظ کے لیے قانون سازی بھی کی گئی ہے جبکہ ایسے توجہ کے طالب افراد کا بہت زیادہ خیال رکھا جاتا ہے،

وزارت تعلیم معذور افراد کی مدد کے لیے مختلف فلاحی تنظیمیں چلا رہی ہیں۔ جن میں بصارت سے محروم افراد کے لیے نُور انسٹی ٹیوٹ، سماعت سے محروم افراد کے لیے عمل انسٹی ٹیوٹ ہے جبکہ ذہنی مفلوج افراد کے لیے بھی ایک انسٹی ٹیوٹ موجود ہے۔ اس کے علاوہ وزارت محنت و سماجی بہبود اور وزارت صحت کی طرف سے بھی سعودی عرب میں موجود ذہنی و جسمانی اپاہج افراد کے لیے کئی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔




اپاہج افراد اور اُن کے ایک ساتھی کو ہوائی جہاز کے سفر کے دوران کرایوں میں پچاس فیصد رعایت دی جاتی ہے۔ ایسے افراد کے لیے مخصوص پارکنگز بنائی گئی ہیں۔۔، اس کے علاوہ اُن کی کاروں کو اُن کی سہولت کے مطابق بنانے کے لیے دس ہزار سعودی ریال بھی مہیا کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل سیکیورٹی کی سہولت بھی دی گئی ہے، اس کے علاوہ بھی بیسیوں ادارے معذور افراد کو بہم سہولت پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

Source: Urdu News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *