اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی عرب سے نیا شاہی فرمان جاری۔۔۔۔




شاہ سلمان نے درپیش اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے سوڈانی عوام اور قیادت سے یکجہتی کے اظہار کیلئے سعودی وزراءکا ایک وفد خرطوم روانہ کیا۔ سوڈانی صدر عمر البشیر سے سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر نبیل العامودی اور وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک احمد قطان نے ملاقات کی۔ وزیر تجارت القصبی نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سعودی وفد خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر سوڈان کے دورے پر آیا ہے،

ریاض- – – – خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سوڈان کا امن مملکت کے امن و استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ سوڈان اور اسکے عوام کی مدد ہمیشہ کی ہے۔ آئندہ بھی کبھی اس کی مدد میں ادنیٰ فروگزاشت سے کام نہیں لیں گے،

اس کا مقصد سوڈان کیساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا، تجارتی لین دین بڑھانا اور واضح لائحہ عمل تیار کرنا ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جلد ہی سعودی سرمایہ کار سوڈان کا دورہ کرینگے، انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب سوڈان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 23ارب ریال سے زیادہ کے قرضے دے چکا ہے،

حالیہ 4برسو ںکے دوران 8ارب ریال دیئے گئے ہیں۔سعودی عرب نے جو کچھ کیا اسے اپنا فرض سمجھ کر کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی پالیسی کے تحت بہت سارے ترقیاتی پروگرام ، قرضہ اسکیمیں اور سرمایہ کاری منصوبے زیر غور ہیں۔بشکریہ اردونیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *