عمرے اور حج پر، ویزہ فیس کے حوالے سے سعودی حکومت کا اہم اعلان

عمرے اور حج پر، ویزہ فیس کے حوالے سے سعودی حکومت کا اہم اعلانمکہ مکرمہ —- وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے واضح کیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پہلی بار


حج اور عمرے پر آنے والوں کو ویزہ فیس سے استثنیٰ دے رکھا ہے، انہوں نے اس پر عملدرآمد جاری رکھنے کی تاکید کی ہے وہ ان خبروں پر تبصرہ کررہے تھے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پہلی بار عمرے پر آنے والوں سے ویزا فیس وصول کی جارہی ہے وزیر حج نے اس دعوے کی مکمل طور پر


تردید کردی ، وہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ وزیر حج نے کہا کہ حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی نمایاں کام انجام دے رہی ہے۔
بشکریہ اردو نیوز

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)

Leave a Comment