دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ، مسلح مخالفین کی شدید فائرنگ سے دوحقیقی بھائی جاں بحق

دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ، مسلح مخالفین کی شدید فائرنگ سے دوحقیقی بھائی جاں بحق
ورثاء غم سے نڈھال،پولیس مصروفِ تفتیش.
دنیاپور تھانہ سٹی سے چند قدم کے فاصلے پر مسلح مخالفین کی شدید فائرنگ سے چک نمبر 348/WBکے رہائشی وڑائچ برادری کے دوحقیقی بھائی جاں بحق، ورثاء غم سے نڈھال،پولیس مصروفِ تفتیش، تفصیلات کے مطابق دنیاپورکے نواحی گاؤں چک نمبر 348/WBکے رہائشی حقیقی بھائی طالب اور سکندر عدالت میں پیش ہونے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ تھانہ سٹی سے چند قدم کے فاصلے پرکار پر سوار مسلح مخالفین نے اندھا دھند فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں سکندروڑائچ موقع پر دم توڑ گیا اور کار درخت سے جا ٹکرائی ، مقتول کا بھائی طالب وڑائچ شدید زخمی ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے شدید زخمی طالب کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طالب بھی راستے میں دم توڑ گیا۔ مقتولین کے ورثاء غم سے نڈھال ۔ قاتلان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے ۔ ذرائع کے مطابق چک نمبر 348/WBکی وڑائچ اور گوندل برادری کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آرہی ہے جس کے نتیجے میں اس سے قبل بھی 6 افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ مقتولین کا تعلق وڑائچ برادری سے ہے۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)

Leave a Comment