اہم خبریں سعودی عرب خبریں

دنیا بھر کے مسلمانوں کی پریشانی ہوئی ختم ۔۔۔، عمرہ ویزہ اب انگلیوں پر ۔۔۔

ریاض – – – – وزارت حج و عمرہ نے مملکت کے ویژن 2030 کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کو آن لائن عمرہ ویزا کی سہولت جاری کردی، سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ” مقام“کے عنوان سے ویب سائٹ جاری کردی ہے جس کے تحت وہ ممالک جہاں بیرونی عمرہ ایجنٹ موجود نہیں۔

کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی عمرہ ویزا اور پیکیج کا حصول آن لائن کیا جاسکے گا۔ اس ضمن میں نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا کہ وزارت نے آن لائن عمرہ پروگرام جاری کیا ہے ، جس پر لاگ ان کرنے سے عمرہ خدمات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں،

(وزٹ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں) نائب وزیر حج نے مزید کہا کہ ویب سائٹ ”مقام“ کے اجراءسے 157 ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو کافی فائدہ ہوگا ، جہاں بیرونی عمرہ کمپنیاں موجود نہیں۔ ان ممالک سے آنے والے معتمرین براہ راست ویب سائٹ کے ذریعے عمرہ پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔بشکریہ اردونیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *