آئی فون 11 میں شاندار جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی کہ جس نے نا ممکن کو ممکن بنا دیا گیا

آئی فون 11 میں شاندار جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی کہ جس نے نا ممکن کو ممکن بنا دیا گیا

نیو یارک – – – – ایپل کمپنی نے آئی فون 11 میں نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے آئی فون میں یہ فیچر رکھا جائے گا، کہ وہ دوسرے موبائل فونز کو بھی چارج کرسکے گا اور اس کیلئے کسی تار یا چارجر کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق آئی فون کے آئندہ ریلیز ہونے والے ماڈل آئی فون 11 میں یہ فیچر رکھا جائے گا،، کہ وہ اپنی بیٹری سے دوسرے موبائل فون کو بھی چارج کرسکے گا۔۔،

اس ٹیکنالوجی کو ریورس وائرلیس چارجنگ کہا جاتا ہے جس میں آئی فون کے قریب دوسرے موبائل فون کو رکھنا پڑے گا۔یہ ٹیکنالوجی چینی کمپنی ہواوے پہلے ہی اپنے ” میٹ 20 پرو“ میں متعارف کراچکی ہے۔ہواوے کے موبائل فون میں متعارف کرایا جانے والا یہ فیچر اتنا پسند نہیں کیا گیا کیونکہ میٹ 20 پرو ایک گھنٹے کے وقت میں دوسرے موبائل فون کو صرف 10 فیصد تک چارج کرتا ہے،،

ایپل نے اپنے نئے آئی فون میں اس سہولت کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے کافی وقت صرف کیا اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ ایپل کمپنی آئی فون 11 رواں سال ستمبر میں ریلیز کرے گی۔تفصیلات کے مطابق رواں سال ایپل آئی فون میں ایسا فیچر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں تو برسوں سے ہے مگر 11 برسوں میں پہلی بار اسے آئی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔جی ہاں آئی فون میں رواں سال پہلی بار ڈوئل سم کارڈ سپورٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

جس کی افواہیںتو اپریل میں سامنے آئی تھیں مگر اب ایپل کے اپنے آئی او ایس 12 کے بیٹا ورژن نے اس کی ‘تصدیق’ کردی ہے۔نائن ٹو فائیو میک کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 12 کے بیٹا ورژن 5 میں ڈوئل سم سپورٹ کا حوالہ موجود ہے جو کہ آئی فون ایکس پلس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔6.5 انچ کا یہ او ایل ای ڈی ڈسپلے والا آئی فون مخصوص علاقوں میں ڈوئل سم سپورٹ کے ساتھ متعارف کرایا جاسکتا ہے۔آئی او ایس 1 بیٹا آپریٹنگ سسٹم میں سیکنڈ فزیکل سم ٹرے تک کا ذکر ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈوئل سم سپورٹ سنگل سم ٹرے اور ای سم سپورٹ تک محدود نہیں ہوگی۔۔۔،

گر یہ بیٹا سافٹ وئیر درست ثابت ہوتا ہے تو یہ پہلی بار نہیں ہوگا کہ ایپل نے مستقبل کے ہارڈوئیر یا سافٹ وئیر سپورٹ کو بیٹا آپریٹنگ سسٹم میں ظاہر کیا ہو۔اس سے قبل ایپل کے ہوم پوڈ فرم وئیر میں آئی فون ایکس اسکرین ڈیزائن کا انکشاف ہوا تھا جبکہ آئی او ایس 11 کے بیٹا ورژن میں فیس آئی ڈی، اینی موجی اور اپ ڈیٹڈ ائیرپوڈز ایپل کے اعلان سے پہلے ہی سامنے آگئے تھے۔۔،

‘ایپل کی جانب سے ستمبرمیں 3 نئے آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔آئی فون ایکس پلس کا ذکر تو اوپر ہوچکا، اس سے ہٹ کر 6.1 انچ کا ایل سی ڈی ماڈل جبکہ 5.8 انچ کے اپ ڈیٹڈ آئی فون ایکس سامنے آسکتے ہیں۔ بشکریہ ڈیلی اوصاف

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں